1 اکتوبر، 2023، 1:48 PM

سویڈن، پولیس کی دوغلی پالیسی، قرآن کی شان میں دوبارہ گستاخی، دو مظاہرین گرفتار

سویڈن، پولیس کی دوغلی پالیسی، قرآن کی شان میں دوبارہ گستاخی، دو مظاہرین گرفتار

سویڈش پولیس کی نگرانی میں قرآن کریم کی توہین کا واقعہ دوبارہ تکرار ہوگیا۔ احتجاج کرنے پر پولیس نے دو افراد گرفتار کرلئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی نژاد پناہ گزین سلوان مومیکا نے مقامی پولیس کی حفاظت میں ایک بار پھر قرآن کریم کا ایک نسخہ نذر آتش کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گستاخانہ واقعہ سویڈن کے شہر مالمو میں پیش آیا اور پولیس کی حمایت میں یہ کام انجام دیا گیا۔

پولیس نے دوغلی پالیسی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر احتجاج کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ افراد قرآن کو نذر آتش کرنے سے روکنے کی کوشش کررہے تھے۔

اس سے پہلے گذشتہ مہینے بھی عراقی نژاد گستاخ نے کئی مرتبہ قرآن کریم کی بے حرمتی کی تھی۔

ملعون مومیکا نے 28 جون کو اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کیا تھا اس سے پہلے سویڈن میں عراقی سفارت خانے کے باہر اسلام مخالف نعرے لگاتے ہوئے قرآن کریم اور عراقی پرچم کو بھی جلادیا تھا۔

News ID 1919104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha